ابنا: ایڈمیرل غلام رضا خادم بے غم نے آج سرکاری اخبار ایران سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد سے بحریہ کو مناسب تربیت دی گئي اور اس کی ضرورت کے تمام ساز و سامان بھی فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے ماہرین اس وقت فاتح آبدوز بنانے میں مشغول ہیں اور اس میں کافی پیشرفت ہوئي ہے۔ بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ بحریہ خلیج فارس میں ایران کی اسٹراٹیجیک پوزیشن کا دفاع کرنے میں بنیادی کردار کی حامل ہے اور اس فوج نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں صدام کے سمندری راستوں کو بند کرکے خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں صدامی فوج کو ہلنے کا بھی موقع نہيں دیا تھا۔ ایڈمیرل غلام رضا خادم بے غم نے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام میں جارحانہ عزائم کی جگہ نہیں ہے لیکن بحریہ کی آمادگي اور فوجی اور دفاعی توانائیاں ملک کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری ہیں۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484286
اسلامی جمہوریہ ایران کے بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ فاتح آبدوز کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔